بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ‘ پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگانے میں کامیاب

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی فضائیہ کا ایک لڑاکا جیگوار طیارہ شمالی سکھم کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ لڑاکا طیارہ دوپہر کے وقت حادثے کا شکار ہوا طیارے نے مغربی بنگال کے پگڈوگرا ہوائی اڈے سے پرواز کی تھی جبکہ عینی شاہدین کے مطابق طیارے کا پائلٹ جس کا نام فلائٹ لیفٹیننٹ یوگیش یادیو بتایا جاتا ہے طیارے سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگانے میں کامیاب ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے سے قبل ایک زبردست دھماکے کی آواز سنی گئی تھی۔