امریکی صدر کا ہوائی میں چھٹیاں گزارنے کا مجوزہ شیڈول‘ مقامی آبادی کو غیر ضروری نقل و حرکت پر انتباہ جاری

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر باراک اوبامہ کے ہوائی میں چھٹیاں گزارنے کا مجوزہ شیڈول کے تحت ارد گرد کی آبادیوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ 17 دسمبر سے 6 جنوری تک ہوائی میں چھٹیاں گزاریں گے۔