امریکی صدر بار ک اوباما کامٹ رومنی کے اعزاز میں وائٹ ہاﺅس میں ظہرانہ

امریکی صدر بار ک اوباما کامٹ رومنی کے اعزاز میں وائٹ ہاﺅس میں ظہرانہ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر بار ک اوبامہ نے صدارتی انتخابات کے بعد سیاسی ہم آہنگی برقراررکھنے کیلئے ری پبلکن حریف امیدوارمٹ رومنی کے اعزاز میں وائٹ ہاﺅس میں ایک ظہرانہ دیا‘ تاہم ظہرانے میں زیادہ شخصیات کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ وائٹ ہاﺅس کے ویسٹ ونگ ڈائننگ روم میں صرف امریکی صدر بارک اوبامہ اور مٹ رومنی کھانے کی میز پر آمنے سامنے بیٹھے رہے۔ اخباری رپورٹرز کو بھی فوٹو لینے کی اجازت نہیں دی۔