افغا نستان :ایساف کا حقانی نیٹ ورک کے مقامی رہنما کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

کابل (اے پی اے) ایساف فورسز نے ایک کارروائی کے دوران لوگر صوبے سے طالبان کے حلیف حقانی نیٹ ورک کے ایک مقامی رہنما کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایساف فورسز کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق افغان فورسز اور نیٹو زیرقیادت اتحادی فوجیوں نے دارالحکومت کابل سے تقریباً ساٹھ کلومیٹر جنوب میں واقع صوبہ لوگر میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران حقانی نیٹ وک کے ایک مقامی رہنما کو گرفتار کر لیا ہے۔