افغانستان میں موجودہ القاعدہ اب بھی امریکی فوج پر حملے کی صلاحیت رکھتی ہے: پینٹا

افغانستان میں موجودہ القاعدہ اب بھی امریکی فوج پر حملے کی صلاحیت رکھتی ہے: پینٹا

واشنگٹن (اےن اےن آئی) امریکی وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ القاعدہ اب بھی افغانستان میں اپنی بنیادیں مضبوط کرنے کی کوشش میں ہے۔ اس تنظیم کے خلاف کارروائی آئندہ کئی سالوں تک امریکہ کا اہم مشن ہو سکتا ہے۔ غےرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی فوجی مشن کے خاتمے کے بعد بھی وہاں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی ضرورت پڑے گی کیونکہ افغانستان میں القاعدہ ابھی موجود ہے۔ ادھر امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اسامہ بن لادن کی تلاش میں مدد کے ملزم ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی اور انہیں تحفظ دئیے جانے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران ڈاکٹر آفریدی کی جیل میں بھوک ہڑتال سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہی۔وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ امریکہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بارے میں فکرمند ہے۔