پاسپورٹ سکینڈل، ایف آئی اے نے اسد کی گرفتاری کے لئے انٹرپول کو خط لکھ دیا

 لندن (وقت نیوز + نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے محمد علی اسد کی گرفتاری کے لئے انٹرپول کو خط لکھا ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم محمد علی اسد پاکستان میں فراڈ کے مقدمے میں مطلوب ہے۔ علاوہ ازیں محمد علی اسد نے کہا ہے کہ ابھی صرف ٹریلر دکھایا ہے پوری فلم ابھی باقی ہے، پاکستان کے پاسپورٹ نظام کا پول کھولنے کے لئے مزید ویڈیو فلم جاری کروں گا۔ میں ولن نہیں پاکستان کا پاسپورٹ نظام بہتر بنتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ پاسپورٹ نظام غلطیوں سے پاک ہونے کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، میرے پاس کئی گھنٹوں کی ویڈیو ہے جاری کروں گا تو رحمن ملک سکتے ہیں آ جائیں گے، میں نے پاکستان کو بدنام نہیں کیا صرف صحافتی ذمہ داری نبھائی۔