لندن میں شامی ناظم الامور مستعفی آسٹریلیا میں سفارتخانہ بند

 دمشق/ لندن (نیوز ایجنسیاں) لندن میں شامی سفارت خانے کے ناظم الامور خالد الایوبی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور آسٹریلیا میں شامی سفارت خانے کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا۔ شامی طیاروں نے الیپو پر بمباری کی ہے۔ مخالفین نے فوج کیخلاف کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ حلب میں جھڑپیں جاری، مزید 50 افراد مارے گئے۔ اہم مقامات پر کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے شام میں عراق جیسی غلطی نہ دہرائی جائے۔