شیری رحمان کی امریکی سینٹ کے سینئر ترین رکن ڈینیئل کے انووی سے ملاقات

شیری رحمان کی امریکی سینٹ کے سینئر ترین رکن ڈینیئل کے انووی سے ملاقات

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے امریکی سینیٹ کے سینیئر ترین رکن ڈینیئل کے انووی سے ملاقات کی۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ شیری رحمن نے امریکی سینیٹرز کو ان اقدامات سے بھی آگاہ کیا جو پاکستان علاقائی سلامتی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کررہا ہے۔