سینما گھر میں فائرنگ کرنے والے امریکی شہری پر فرد جرم عائد

 واشنگٹن (این این آئی) امریکی ریاست کولوراڈو کے سینما گھر میں فائرنگ کر کے بارہ افراد کو ہلاک کرنے کے ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیمز ہومز پر 142 دفعات عائد کی گئیں جس میں قتل عمد بھی شامل ہے۔قتل عمد کے الزام میں ہومز کو سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔ ہومز پردھماکہ خیز مواد رکھنے پر بھی دفعہ عائد کی گئی۔ جیمز ہومز نے20 جولائی کو بیٹ مین سیریز کی نئی فلم کے پریمئر کے دوران فائرنگ کر کے بارہ افراد کو ہلاک اور اٹھاون کو زخمی کردیا تھا جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔