حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کارروائی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہوگی۔ رچرڈ اولسن

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کارروائی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہوگی۔ رچرڈ اولسن

امریکی صدر باراک اوباما کی انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی سروسز اور حقانی نیٹ ورک کے مابین پائے جانے والے باقی ماندہ تعلقات کو مکمل طور پر ختم کر دے۔ پاکستان کے لئے امریکا کے نامزد سفیر رچرڈ اولسن نے سینیٹ میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پہنچتے ہی ان کی اولین کوشش ہوگی کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی پہلی ترجیح ہوگی کہ پاکستانی حکومت کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائے۔ رچرڈ اولسن نے پاکستان کی طرف سے امریکا کی مدد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب القاعدہ کو بطور ایک تنظیم شکست دینا ممکن ہوگیا ہےانہوں نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے حقانی نیٹ ورک کو ایک خطرہ قرار دیا۔