اوسلو: گاڑی سے مشکوک پیکٹ برآمدامریکی سفارتخانہ خالی کرا لیا گیا

اوسلو (آن لائن + اے پی پی) ناروے میں ایک مشکوک پیکٹ برآمد ہونے کے بعد امریکی سفارت خانے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ امریکی سفارت خانے کے باہر پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی سے مشکوک پیکٹ برآمد ہوا ہے جس کے بعد کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر امریکی سفارت خانے کو خالی کرا لیا گیا سفارتخانے کے عملے کو زیر زمین ریلوے سٹیشن منتقل کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔