اوباما نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں لگا دیں

 اوباما نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں لگا دیں

 واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی) امریکی صدر بارک اوباما نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کا حکم دیا ہے جو تیل کے شعبے اور مالی فرموں پر لگائی گئی ہیں۔ پابندیاں لگانے کا مقصد ایران کو تیل کی خریداری کے لئے ادائیگیوں کا نظام تشکیل دینے سے روکنا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق ایران کے ساتھ کروڑوں ڈالر ٹرانزیکشن کرنے والے چین اور عراق کے 2 بنکوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ امریکہ نے الزام لگایا کہ ایران بھی دہشتگردی پھیلانے کا اہم ذریعہ ہے۔