رواں برس کا پہلا خونی چاند چار اپریل کو نمودار ہوگا
بلڈ مون یا خونی چاند اس چاند کو کہا جاتا ہے جو مکمل طور پر گرہن زدہ ہو ،ایسا اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے ،،مکمل گرہن زدہ چاند سرخ رنگت کا ہوتا ہے اسی مناسبت سے بلڈ مون کہلاتا ہے ،رواں برس پہلا سرخ چاند چار اپریل کو ہوگا ،،چندا ماما کو لگنے والا گرہن انہیں غصے سے لال کر دے گا، یہ نظارہ دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا ،شمالی اور جنوبی امریکہایشیا اور آسٹریلیا میں یہ منظر زیادہ واضع ہوگا ،پاکستان میں بھی اس چاند کا نظارہ شام چھہ بج کر انچاس منٹ سے سات بج کر چار منٹ تک کیا جا سکے گا بلڈ مون یہودیوں کے عقیدے کے مطابق اسرائیل کی ترقی اور دنیا میں غلبے کیلیے انتہائی اہم ہے ،اور ان کا ماننا ہے کہ اس برس دو بلڈ مون مکمل ہونے کے بعد دنیا میں اسرائیلی بالا دستی قائم ہو جائے گی ،اسی قسم کی کچھ ضعیف العقیدہ روایتیں ہندوؤں سے بھی وابستہ ہیں جو چاند کی اس کیفیت سے خوف زدہ رہتے ہیں اور گرہن کی رات مختلٖف قربانیاں دے کر چندا ماما کو راضی کرتے ہیں