افغانستان: گاڑی بم پھٹنے سے تباہ ، 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک
غزنی ( اے ایف پی ) افغانستان کے صوبہ غزنی میں خریداری کرکے واپس آنیوالے خاندان کی گاڑی سٹرک پر نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی ۔ 3 بچوں سمیت 7 افراد مارے گئے ۔ صوبائی حکومت کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا مرنیوالوں میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں ۔صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا یہ بم طالبان نے نصب کیا تھا۔