جدہ ( امیر محمد خان سے ) پاکستان میں2017ء تک توانائی کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔ نواز شریف کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے دن رات کام کررہی ہے ، یہ بات وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے مسلم لیگ ن کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔ انہوں نے کہا عمران خان نے قوم اور حکومت کا بہت وقت ضائع کیا، غیرملکی پراجیکٹ اور امداد میں تاخیر کرائی، وہ علاج کے قابل ہیں۔صبح ایک شام کو دوسرا بیان، نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ اب پاکستان کے عوام عمران خان کے کھیل کو سمجھ چکے ہیں۔ بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والے نے تمام بدعنوان اپنے ارد گرد جمع کئے ہیں، دہشت گردی کے خلاف حکومتی مہم جب کراچی میں حکومت نے دہشت گردوں پر ہاتھ ڈالا تو عمران خان کو الطاف کے خلاف بولنے کی ہمت ہوئی، ورنہ الطاف کی اجازت سے کراچی میں جلسہ کرتے تھے۔ قونصل جنرل جدہ آفتاب کھوکر نے خصوصی طور شرکت کی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان قونصلیٹ حکومت کی ہدایت پر یہاں پاکستانیوں کی مدد اور خدمت کیلئے دن رات کام کررہا ہے۔حکومتی ہدایت کے مطابق وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہوچکا ہے اب ہر پاکستانی کا کام باآسانی اور وقت پر ہوتا جس میں سفارش کی ضرورت نہیںہوتی۔صدارت مسلم لیگ ن کے صدر چوہدری جعفر حسین نے کی۔ جعفر حسین نے کہا ہم میاں صاحب کے سپاہی ہیں۔ لاہور چیمبرز آف کامرس میاں محمود، مسلم لیگ مکہ المکرمہ کے صدر ندیم شہزاد نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض ملک حمائت نے ادا کئے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024