ہنگری سے گرفتار عاطی لاہوریا کا 70افرادکے قتل کا اعتراف

حافظ آباد(آن لائن) ہنگری پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بدنام زمانہ اجرتی قاتل عاطف عرف عاطی لاہوریانے مبینہ طور پر حافظ آباد کے معروف صحافی یعقوب شہزاد امر کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے۔عاطی لاہوریا جس کو انٹر پول کے ذریعے گرفتارکیا گیا تھا۔ وہ بیرون ملک بیٹھ کر بھتہ گینگ چلاتا تھا۔اور لوگوں سے پیسے لیکر انکے مخالفین کواپنی گینگ کے افراد سے قتل کروادیتا تھا۔معتبر زرائع کے مطابق عاطف عرف عاطی لاہوریا نے حافظ آباد کے صحافی یعقوب شہزاد کے علاوہ 70سے زائددیگر افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔جن میں زیادہ تر قتل کئے جانے والے افراد کاتعلق ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ اور لاہور سے بتایا جاتا ہے۔زرائع کے مطابق عاطی لاہوریا کو مزید تفتیش کے لئے جلد پاکستان لایا جایا رہا ہے۔دوسری جانب ضلع بھر کے صحافیوں نے آئی۔جی۔پولیس پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ عاطی لاہوریا کو فوری طور پر پاکستان لاکر اسے عبرت کا نشان بنایا جائے۔
قتل کا اعتراف