رشتہ کے تنازع پر قتل ہونے والی ماں‘ دو بیٹیاں سپردخاک

حافظ آباد+ پنڈی بھٹیاں (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) رشتہ کے تنازع پر قتل ہونے والی ماں اور دو بیٹیوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جن کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا واضح رہے کہ گزشتہ رات گئے نواحی گائوں صادق آباد پاڑمسو میں رشتہ کے تنازع پر نذر محمد کی بیوی منظوراں بی بی دو بیٹیوں کرن اور تنویر رانی کو گھر میں گھس کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ سکھیکی پولیس نے امیر علی وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔