ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے قریب دوران ڈکیتی اپنے ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت ہوگئی۔ مذکورہ ڈاکودلیکی پنڈی بھٹیاں کا رہائشی ناصر ہے۔ ڈاکٹروں نے اسکی تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے لاہور ہسپتال ریفر کردیا ہے۔