حافظ آباد میں تجاوزات کے خلاف مہم شروع

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ضلع بھر میں تجاوزات کے خاتمہ اور گلیوں ،محلوں کی صفائی کو مذید بہتر بنانے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے۔ ڈی سی او نے واضح کہا ہے کہ عادی غیرحاضر ملازمین اور نیم دلی سے کام کرنے والوں سے قطعی رعایت نہ برتی جائے اور ایسے کام چوروں کو فارغ کرکے اُنکی جگہ نیا عملہ بھرتی کیا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار دونوں تحصلیوں کی ٹی ایم ایز کی کار کردگی کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔اے ڈی سی نعمان حفیظ،اے سی عمرفاروق وڑائچ، اے سی میڈم نوشین سرور ، ٹی ایم اوز اور دیگر متعلقہ افسروں نے اجلاس میں شرکت کی ۔