حافظ آباد: گاڑی نہ روکنے پر شہری‘ ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈاکوﺅں نے گاڑی سوار کو گولی مار دی جبکہ دوسری وادات میں ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مظہراقبال کیری ڈبہ نمبر جی ایس 2821میں اپنے بھتیجے عبدالمنان کے ہمراہ جارہا تھا کہ چک کھرل کے قریب تین ڈاکوﺅں نے ناکہ لگارکھا تھا۔ انہوں نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن مظہراقبال نے گاڑی دوڑالی جس پر ڈاکوﺅں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مظہراقبال کا بھتیجا عبدالمنان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ دریں اثناء بسکٹس کمپنی کا سےلز مےن محمد رمضان جوئےہ ساکن علی ٹاﺅن گلی کھجوروالی کو ڈسٹرکٹ ہےڈکوارٹرہسپتال کے سامنے موٹر سائےکل پر سوار دو ڈاکوﺅں نے روک کر تےن لاکھ روپے لوٹنے کی کوشش کی ۔ مزاحمت پر فائرنگ کے نتےجہ مےں ڈاکو کا اپنا ساتھی شدےد ذخمی ہوگےا۔ جبکہ دوسرا ڈاکوزخمی ساتھی کو چھوڑ کر موٹر سائےکل پر فرار ہونے مےںکامےاب ہوگےا۔ حافظ آباد اور اسکے گردونواح مےں ڈکےتی اور راہزنی کی بڑھتی وارداتوں نے تاجر برادری اور شہرےوں کو عدم تحفظ مےں مبتلا کردےاجس کے وجہ سے تاجروں اور کاروباری طبقہ کے لئے اپنے کاروبار کو جاری رکھنا محال ہوچکا ہے۔ مرکزی انجمن تاجران حافظ آباد کے جنرل سےکرٹری ہماےوں شہزاد نے کہا کہ چوراور ڈکےت ضلع بھر مےں دندناتے پھر رہے ہےں ۔