حافظ آباد: پاکستان ایکسپریس کی موٹرسائیکل کو ٹکر‘ 2 نوجوان جاں بحق

حافظ آباد/ وینکے تارڑ (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) حافظ آباد کے نواحی قصبہ گاجر گولہ کے قریب پاکستان ایکسپریس کی موٹرسائیکل کو ٹکر۔ 2 نوجوان جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق محمد ارشد اور اللہ دتہ جوکہ موٹرسائیکل پر سوار تھے‘ انہوں نے گاجر گولہ کے قریب کھلا پھاٹک کراس کرنے کی کوشش کی تو اسی دوران راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین وہاں آپہنچی جس نے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری۔ اس کے نتیجہ میں دونوں نوجوان محمد ارشد اور اللہ دتہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔