حافظ آباد میں جعلی ادویات کا دھندہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر حافظ آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ جعلی ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث موت کے سوداگروں کے خلاف ضلع بھر میں نتیجہ خیز کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کرنے والے افراد اور انکے خلاف کارروائی کرنے والے افسران کو نقد انعامات اور تعریفی سر ٹیفکیٹس بھی دیئے جائینگے انہوں نے کہا جعلی ادویات تیار اور فروخت کرنے والوں کے بارے اطلاع حکومت پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-99-000 پر دی جاسکتی ہے جبکہ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔