گجرات: محبوبہ سے ملنے آئے نوجوان کو قتل کر دیا گیا
گجرات (نامہ نگار) تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ میں 25 سالہ نوجوان قتل۔ اطلاعات کے مطابق 25 سالہ ماجد عرف مٹھو اپنی محبوبہ کو رات گئے اس کے گھر ملنے گیا جس کو گائوں والوں نے دیکھ لیا اور اس کے خاوند کو اطلاع کر دی۔ آشناء کے خاوند 70 سالہ نصیر نے گھر آتے ہی نوجوان ماجد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔