چیئرمین نوابزادہ طاہر الملک نے ضلع گجرات کی تمام مخصوص نشستوں کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے
گجرات(نامہ نگار)چیئرمین نوابزادہ طاہر الملک نے ضلع گجرات کی تمام مخصوص نشستوں کے لیے پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے ، کوٹھی نواب صاحب سے میونسپل کارپوریشن جلالپورجٹاں ، میونسپل کارپویشن گجرات ، میونسپل کارپویشن کنجاہ اور ضلعی اسمبلی کے تمام امیدواران کے پارٹی ٹکٹ جو کہ نوابزادہ طاہر الملک نے میاں برادران سے لاہور سے وصول کرکے ضلع گجرات کے تمام امیدواران کے حوالے کردیئے ۔ کنجاہ ، سرائے عالمگیر ، جلالپورجٹاں میونسپل کارپویشن اور ضلعی اسمبلی اور میونسپل کارپویشن کے امیدوار ان مسلم لیگ ن کی پارٹی ٹکٹ امیدواران کے حوالے کیں جن میں کسان کونسلرز ، یوتھ کونسلرز ، ٹیکنو کریٹ ، لیڈیز کونسلر ، اقلیتی کونسلرز شامل ہیں۔