اختلافات پس پشت ڈال کر افضل ملہی کو کامیاب کرائیں: وجاہت حسین

گجرات (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگیوں کے لئے الیکشن نئی بات نہیں ہر ماحول میں الیکشن لڑا ہے۔ ایسے بھی حالات رہے کہ حکومت مخالف تھی لیکن ہمارے نامزد امیدوار نے کسی جماعت کے ٹکٹ کے بغیر آزاد حثیت میں کامیابی حاصل کی اب بھی آپ متحد ہوجائیں کسی کو زاتی اختلافات سے فائدہ نہ اُٹھانے دیں پورے حلقے میں جہاں جہاں تعلق واسطہ ہے رابطے کریں اور چوہدری افضل ملہی کو کامیاب بنائیں چوہدری افضل ملہی کو ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی کا مشکور ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ مسلم لیگیوں میں اتفاق ہی ہماری جیت کا عکس ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میںکسی کو سائیکل کا نشان الاٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ ہماری جماعت آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ نہیں انھوں نے کہا کہ کسی کے ورغلانے میں نہ آئیں جسے دس سال ایم ایل بنوایا اور دس سال وزارت لیکر دی وہ میرا نہیں بن سکا تو کسی اور کا کیسے بن سکتا ہے ؟انھوں نے کہا کہ جب آزاد کشمیر میں آزاد امیدوار منتخب کرنے کا ماحول تھا تو ایسا ہی کیا اب حالات بدل چکے ہیں اور دونوں جماعتوں کا اتحاد ہے وہ ہمیں اور ہم انھیں آزما رہے ہیں کوئی بھی ساتھی زاتی اختلاف سے جماعت کا نقصان نہ کرے اگر کسی کو کوئی مسلہ ہے تو میری خاطر بھلا دیں آپ مجھ سے پیار کرتے ہیں اور مجھے لیڈر مانتے ہیں تو افضل ملہی کی کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں انھوں نے کہا کہ میرا کوئی ساتھی کمزور نہیں پولیس کے چھاپے میرے ساتھیوں کے ارادے متزلزل نہیں کر سکتے چوہدری افگن فاروق کے گھر ختم کی دعا کے موقع پر پولیس چھاپہ سرا سر پولیس گردی ہے اور یہ پولیس کا اختیارات سے تجاوز تھا چوہدری وجاہت حسین نے کہا آزاد کشمیر کو سب مسلم لیگی امتحان سمجھیں اور محنت کریں انھوں نے کہا کہ گجرات شہر منڈی بہائو الدین وزیرآباد اور جلالپور جٹاں کی الگ الگ میٹنگ رکھیں گے تاکہ سب سے رابطہ بھی ہو اور سب نے جو بھی زمہ داری لینی ہے اُس کا بھی تعین ہو جائے ۔