گجرات: ڈاکوؤں نے حساس ادارے کے سابق ملازم سے 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا

گجرات(نامہ نگار) پنڈی حسنہ میں ڈکیتی، ریٹائرڈ آرمی اہلکار کولوٹ لیاگیا، تھانہ صدر گجرات کے علاقہ پنڈی حسنہ میں ریٹائرڈ آرمی اہلکار سید شبیر حسین سکنہ پنڈی لوہاراں کومسلح افرا دنے روک کرگن پوائنٹ پر سید شبیر شاہ سے 50ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین لیااور فرار ہوگئے سید شبیر حسین نے دوران ڈکیتی مزاحمت بھی کی سید شبیر شاہ نے نامعلوم افراد کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دیدی۔