گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون‘ مزید 14 دکانداروں کے خلاف مقدمات‘ گرفتار کر لیا گیا
گجرات( نامہ نگار)گرانفروشوں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈائون کے دوران 24گھنٹے میں مزید 14ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرادیے گئے ہیں، دوسری طرف ڈی سی او نے رمضان بازاروں اور فروٹ منڈیوں کی اچانک چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا ۔ اس دوران 42دوکاندار ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور اوورچارجنگ کے مرتکب پائے گئے، ان میں سے 14ملزمان کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج کرادیے گئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر گرانفروشوں پر 29500روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔