عبدالزاق سلیمی کے والد احمد خان کے ختم قل میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
گجرات (نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی راہنما عبدالرزاق سلیمی کے والد چوہدری احمد خان( فلائٹ انجینئر) گذشتہ روز انتقال کر گئے تھے کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل گزشتہ روزمرغرازکالونی ٹینک والی جامع مسجد میں ادا کر دیا گیا جس میں سیاسی سماجی ،مذہبی کاروباری شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جس میں ختم قل میں خصوصی بیان فلسفہ موت و حیات وحقوق والدین جماعت اسلامی گجرات کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم اور اجتماعی دعا پیر سید غلام دستگیر بخاری سجادہ آستانہ کپھپڑنوالہ شریف نے کروائی،ختم قل میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں چوہدری طاہر زمان کائرہ، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ، چیئرمین امجد فاروق اور دیگر شخصیات اور ہر مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔