گجرا ت: پسند کی شادی کیلئے ضد‘ ماں‘ نانا اور بھائیوں نے لڑکی کو زندہ جلا ڈالا
گجرات (نامہ نگار)22 سالہ لڑکی ماریہ کو پسند کی شادی کرنیکی ضد کرنے پر ماں نے باپ اور بیٹوں کیساتھ ملکر پٹرول چھڑک کر آگ لگاکر قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے نواحی موضع سوک کلاں کی 22 سالہ ماریہ کو اسکے گھر والوں نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جسے تشویشناک حالت میں ریسکیو عملہ نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے برن یونٹ سے کھاریاں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جہاں ماریہ چند گھنٹے زندہ رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق ماریہ کی بیانات پر تھانہ صدر گجرات نے اسکے نانا سراج دین، ماں اور بھائیوں ابرار ، عبدالرحمن ، بلال کو حراست میں لے لیا۔