گجرات: توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت، 3 لاکھ جرمانے کا حکم

گجرات (نامہ نگار) توہین رسالت کے مجرم کو سیشن عدالت نے سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج گجرات عرفان حیدر نے ڈسٹرکٹ جیل میں ٹرائل مکمل کرتے ہوئے مجرم ندیم مسیح کو توہین رسالت اور صحابہ اکرام کی شان میں گستاخی کرنے پر سزا سنائی۔ استغاثہ کے مطابق ندیم مسیح کیخلاف جون 2016ء میں تھانہ سٹی سرائے عالمگیر میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد مجرم نے تھانہ سے فرار ہونے کی کوشش بھی کی۔