درگاہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین پیر علائوالدین کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی
گجرات( نامہ نگار ) عالمی مبلغ اسلام اور عظیم روحانی درگاہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین پیر علاؤالدین صدیقی جو گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے‘ کی نمازِ جنازہ آج بروز اتوار سہ پہر 4 بجے دربار عالیہ نیریاں شریف ، تراڑ کھل آزاد کشمیر میں ادا کی جائیگی۔مرحوم معروف اسلامی چینل ’’نور ٹی وی‘‘ اور محی الدین میڈیکل کالج کے بانی اور محی الدین اسلامک یونورسٹی کے چانسلر تھے۔