گجرات: کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ڈوب گئے
گجرات( نا مہ نگار)کار سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد نہر اپر جہلم میں ڈوب گئے۔ بہوزندہ بچ گئی، ساس، سسر اور خاوند ڈوب گئے۔ٹھٹھہ پور کے قریب نہر اپر جہلم میں لدھا کا رہائشی عبدالرزاق اسکی بیوی زہرہ ، بیٹا بلال اور بہو عائشہ کار سمیت نہر میں جاگر ے جس کے نتیجہ میں رات گئے ریسیکو نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون عائشہ کو زندہ نکال لیا جبکہ زہرہ بی بی کی نعش تلاش کر لی گئی جبکہ باپ بیٹے کی نعشوں کی تلاش جاری ہے۔ریسیکو حکام کے مطابق ٹھٹہ پور پل کے قریب نہر میں گرنے والی کار نمبر LEC-4389 میں چار افراد سوار تھے جو سمرالہ میں سسرال سے واپس گائوں لدھا آرہا تھے کی ٹھٹھہ پوڑ کے قریب حادثہ پیش آگیا۔