گوجرانوالہ: تین سالہ بچہ ابلتے پانی کے ٹب میں گرکر جاں بحق

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تین سالہ بچہ ابلتے پانی میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کوٹ اسحاق کے رہائشی محمد اصغر کا تین سالہ بیٹا علی حیدر گھر میں کھیل رہا تھا اچانک کھیلتے ہوئے ابلتے پانی کے ٹب میں گرگیا۔ اسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔