کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف مسلم حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے: داﺅد رضوی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت رضائے مصطفے صاحبزادہ محمد داﺅد رضوی نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کے جواب میں مسلم حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ جامع مسجد زینت المساجد میں خطبہ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے ہمارا دینی و روحانی رشتہ بھی ہے جسے کبھی زوال نہیں آ سکتا۔