گوجرانوالہ: خاتون سے موبائل فون چھین کر فرار ہونیوالے ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ لیا، درگت بنا کر پولیس کے حوالے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) خا تون سے مو بائل فون چھین کر فرار ہو نیوالے ڈاکو کو شہریوں نے تعا قب کر کے پکڑنے کے بعد درگت بنا ڈالی، تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ روڈ پر پولیس لائن کے سامنے خاتون سے دن دیہاڑے ڈاکو نے موبائل فون چھین کر دوڑ لگا دی، اس دوران خاتون کے شور مچانے پر شہریوں نے تعاقب کر کے ڈاکو کو قابو کرنے کے بعد تھپڑوں اور مکوں سے اسکی درگت بنائی۔ بعدازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو کا نام ارشد ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے ۔