گوجرانوالہ: چھیڑخانی سے روکنے پر بااثر افراد کا خواجہ سرائوں پر تشدد، ایک زخمی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چھیڑخانی سے منع کرنے پر بااثر افراد کا ڈیرے میں گھس کر خواجہ سرائوں پر تشدد، زخمی خواجہ سرا کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ گرجاکھ کے رہائشی خو اجہ سرا منی اور اس کے گرو پر چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر علاقہ کے بااثر شخص مانی بٹ نے اپنے ساتھی کے ہمراہ ڈیرے میں گھس کر مبینہ طور پر تشدد کیا اور فرار ہوگئے۔ خواجہ سرا منی کا کہنا ہے کہ اسے اور اس کے گرو کو چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر علاقہ کے بااثر شخص مانی بٹ نے ڈیرے میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اس کے بعد سیڑھیوں سے دھکا دیدیا تھا۔