گوجرانوالہ چیمبر کا بلامقابلہ نائب صدر بننے پر کامران خالد بٹ کو مبارکباد
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے نائب صدر خواجہ تنویر اشرف نے کامران خالد بٹ کو چیمبر آف کامرس کا بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کامران خالد بٹ صنعتکاروں وتاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور چیمبر کے پلیٹ فارم سے وہ اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرتے ہوئے یہ مسائل حل کرائیں گے۔