گوجرانوالہ، سیالکوٹ : حالات سے دلبرداشتہ 3 بچوں کے باپ سمیت 3 افراد کی خودکشی
گوجرانوالہ+سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) حالات سے دلبرداشتہ ہو کر 3 بچوں کے باپ سمیت 2 افراد نے خودکشی کرلی۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ماڈل ٹاون کے علاقہ احمد پو رہ کے رہائشی تین بچوں کے باپ 30 سالہ جمشید نے خود کو گو لی مار کر خودکشی کرلی۔ واقعہ کی اطلا ع ملنے پر پو لیس نے نعش کو ضروری کا روائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق جمشید نے کاروباری حالات اور گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ مراد پور کی حدود میں اقساط پر الیکٹرانکس سامان دینے والی کمپنی کے شو روم پر نوجوان نے زہریلا کیمیکل پی کر زندگی ختم کرلی۔ ورثا کا کہنا ہے کہ کمپنی کے ملازمین بلاجواز اقساط کی وصولی کیلئے تنگ کرتے تھے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔