سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں خود کو آگ لگانے والا قیدی لاہور کے ہسپتال میں چل بسا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سنٹرل جیل میں چند روز قبل خود کو آگ لگانے والا قیدی لاہور کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق یاسر ولد بشیر جو تھانہ صدر کے ایک مقدمہ قتل میں ملوث اور عدالت کی طرف سے 25سال قید کا سزا یافتہ تھا نے مبینہ طور پر چند روز قبل جیل میں خود کو آگ لگا لی تھی‘ جیل حکام نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے لاہور ہسپتال منتقل کردیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز چل بسا۔ جیل حکام کے مطابق مجرم اپنے گھریلو حالات سے پریشان تھا اور اسی پریشانی میں اس نے خود کو آگ لگائی تھی۔