گوجرانوالہ+جھنگ(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) فائرنگ کے واقعات میں پیر سمیت 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق باغبانپورہ میں حاجی غلام حسین کالونی کے رہائشی پینتیس سالہ تنویر کی فون پر کسی کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی جب وہ اپنے گھر سے باہر نکلا تو نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کری جسکے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ بستی صدیق آباد کا رہائشی پیر غلام عباس دم درود کرتا تھا، چار افراد نے کسی عزیز کو دم کرنے کی غرض سے اپنے گھر بلایا جہاں اسے مبینہ طور پر پسٹل سے فائر کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے محمد یونس اور تین نامعلوم افراد کو حراست میں لیا ہے، جائے وقوعہ سے پسٹل 30 بور اور دو گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38