پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے: غلام دستگیر خان
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ،میاں نواز شریف کے ہوتے ہوئے ملک کو کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرا¿ت نہیں کر سکتا ، اپنی رہائش پر یوتھ ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان 20کروڑ عوام پر مشتمل ایٹمی قوت ہے جس کی دفاعی صلاحیتوں سے پوری دنیا واقف ہے ، بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے ناکوں چنے چبوا دیں گے،عمران خان کا رائے ونڈ شوسستی شہرت حاصل کرنے کی بھونڈی کوشش ہے جو بری طرح ناکام ہوگی ،ایم این اے شازیہ سہیل میر نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کو انتہائی نا مساعد حالات سے نکا ل کر ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے ۔ ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا کہ غلام دستگیر خان ایک عظیم سیاسی راہنما ہیں انکی قیادت میں گوجرانوالہ ترقی کی نئی منزلوں کو چھو رہا ہے ،نامزد میئر سٹی کارپوریشن شیخ ثروت اکرام نے کہا کہ انجینئر خرم دستگیر خان کی قیادت میں شہر کو مزید خوبصورت اور ترقی یافتہ بنائیں گے ،سٹی صدر یوتھ ونگ عامر اکرام بٹ نے کہاکہ یوتھ ونگ کے نوجوان قیادت کے حکم کے مطابق30ستمبر کو پر امن رہیں گے،اس موقع پر علی حسین ڈوگر ،لالہ ظہیر احمد،وسیم ملک ،عمر جاوید بٹ ، حاجی سعید مدنی والے ، ہمایوں بٹ حاجی امان اللہ وڑائچ ،ریاست علی کاظمی ،رانا جاوید اقبال،جمیل اعظم بٹ ، طلعت لون ،شبیر انصاری،جمشید بٹ ،نعیم یونس بٹ ،ماما شہباز ،نومی عزیز دل ،حبیب چغتائی،ذاکر نواب ،یاسر بٹ ،شیخ عدیل ،عادل اسلم سمیت یوتھ ونگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔