پی ٹی سی ایل ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پی ٹی سی ایل کے پینشنرز کے مسائل حل کروانے کے لئے بھر پور کو شش کی جائے گی۔ یہ بات پی ٹی سی ایل ویلفئیر سوسائٹی( رجسٹرڈ ) کے نومنتخب صدر خرم بٹ نے حلف برداری کی تقریب میں کہی۔ اس موقع پر ڈی او سی ڈاکٹر حفضہ کنول نے نو منتخب عہدیدراوں سے حلف لیا ،تقریب سے جی ایم پی ٹی سی ایل طارق صدیق،سینئر میڈیکل آفیسر پی ٹی سی ایل ڈاکٹر تبسم باجوہ ،شہناز رفیق،عطاالرحمٰن ،روزینہ انجم،محمد اسرائیل ،راحت بٹ ،خرم بٹ ،محمد انور،عبدالمجید بٹ ،مس روبینہ،محمد انور،شفیق منیر، سلطان احمد،محمد یونس بھٹی،اکبر صدیقی ،روزینہ انجم نے خطاب کیا ۔