یورپ، ترکی سمیت دیگر ممالک سے ڈیپورٹ ہونیوالوں کو ائرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)غیر قانونی طریقوں اور راستوں کے ذریعہ یورپ ترکی اور دیگر ممالک سے ڈیپورٹ ہو کر آنے والے 8 افراد کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے حراست میں لے کر مقدمات درج کرلئے گئے ۔ ایس ایچ او ایف آئی اے ملک وقار نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ حافظ آباد ‘ سرگودھا‘ شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سے غیر قانونی راستوں کے ذریعہ بیرون ممالک بھیجے گئے افراد مختلف بارڈرز سے گرفتار ہو کر ڈیپورٹ ہوئے جن کو گذشتہ روز ایف آئی اے حکام نے سیالکوٹ ائرپورٹ سے گرفتارکرلیا اور مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔