گوجرانوالہ: بہن سے مل کر حاملہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بناکر ابدی نیند سلا دیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) بہن کے ساتھ ملکر حاملہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کی نیند سلا دیا، پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر د۔ بتایا جاتا ہے پیپلز کالونی کی گلناز کی ایک سال قبل چند دا قلعہ کے ایاز کے ساتھ شادی ہو ئی تھی، میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی پر جھگڑا رہنا معمول بنا ہوا تھا۔ گزشتہ روز شوہر نے اپنی بہن کے ساتھ ملکر حاملہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران پیٹ میں ٹانگ لگنے کے باعث حالت تشویشناک ہو جانے پر گلناز موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی، واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والی صدر پو لیس نے نعش کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ دوسری جانب مقتولہ کے ورثاء کا کہنا تھا کہ گلناز کو ایاز آئے روز تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے نکال دیتا تھا اور گزشتہ رات بھی وہ گلناز کو منا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔