گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث تین ایجنٹوں کو حافظ آباد‘ سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے حراست میں لے لیا۔ ایس ایچ او وقار اعوان کی زیرنگرانی ٹیموں نے انسانی سمگلنگ میں ملوث اور ڈیپورٹ ہو کر آنے والوں کے بیانات پر مقدمات کا اندراج کیا گیا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر کی ہدایت پر ٹیموں نے سیالکوٹ سے جان محمد، حافظ آباد سے ساجد عباس کو حراست میں لے لیا۔ گوجرانوالہ سے سخت مزاحمت کے بعد محمد اویس کو گرفتار کر لیا گیا۔ مذکورہ بالا تینوں ملزمان ایف آئی اے کو انسانی سمگلنگ میں مطلوب تھے۔