گوجرانوالہ: راجکوٹ چوکی میں زیر حراست ملزم مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پولیس کے مبینہ تشدد کے باعث زیر حراست ملزم جاں بحق ہو گیا، پولیس نے نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ بائو خالد والہ گلہ کے رہائشی خالد کو تھانہ دھلے کی راجکوٹ چوکی نے منشیات فروشی کے الزام میں گزشتہ روز حراست میں لیا تھا جسکی حوالات میں موت واقع ہو گئی، اس حوالے سے خالد کے ورثاء کا الزام تھا کہ پولیس اہلکاروں نے پہلے خالد کو جھوٹے الزام کے تحت پکڑا اور پھر اس کی رہائی کیلئے ان سے 50ہزار روپے رشوت مانگی تھی جو نہ ملنے پر انہوں نے اس پر تشدد کیا جس سے وہ جاںبحق ہوا ہ۔ دوسری طرف اے ایس آئی شفیق کا موقف تھا کہ خالد سے منشیات برآمد ہوئی تھی اس کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا، اس پر تشدد نہیں کیا گیا، موت سردی کے باعث ہوئی ہے۔