گوجرانوالہ: سردی سے بچنے کیلئے جلائی آگ پر بچوں نے پٹرول پھینک دیا، 3 کمسن جھلس کر زخمی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سردی کی شدت کم کرنے کے لیے جلائی جانے والی آگ پر بچوںنے پٹرول پھینک دیا، خانہ بدوشوں کے تین بچے جھلس گئے، تفصیل کے مطابق چند دا قلعہ کے قریب خانہ بدوشوں نے خیمہ بستی آباد کر رکھی ہے، جہاں پر صبح سردی کی شدت کم کرنے کے لیے انہوں نے آگ جلائی، اس دوران بچوں نے آگ پر پٹرول پھینک دیا، جس سے بھڑکنے والی آگ نے کمسن صائمہ، ذیشان اور نادر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو اہلکاروں نے جھلسنے والے تینوں بچوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا، تینوں بچے آپس میں بہن بھائی ہیں۔