غربت سے تنگ ماں نے اپنی 5 سالہ بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا
گوجرانوالہ (آئی این پی) تھانہ صدر کے علاقے پڑاو¿ کیمپ میں ماں نے غربت کے ہاتھوں تنگ آکر اپنی 5 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔ گوجرانوالہ کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقے پراو¿ کیمپ کی رہائشی بیوہ خاتون نازیہ نے اپنی 5 سالہ بیٹی نورین کو گلہ دبا کر مار ڈالا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ نازیہ کے شوہر شکیل نے تین سال قبل زہر کھا کر خود کشی کی تھی، جس کے بعد سے وہ مسلسل سسرالیوں کے رحم و کرم پر تھی، جو دونوں ماں بیٹیوں کو کھانا تک نہیں دیتے تھے اور بلا وجہ مار پیٹ کرتے تھے۔