گوجرانوالہ: ایف آئی اے کے چھاپے لینڈ روٹ کے ایجنٹ اور انسانی سمگلرز گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ایف آئی اے کا اشتہاریوں، انسانی سمگلروں اور لینڈ روٹ کے ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈاﺅن۔ نواحی علاقہ نوشہرہ ورکاں میں چھاپے مارکر چار لینڈ روٹ ایجنٹوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں پاسپورٹ اور ویزا کی کاپیاں سٹیکر سمیت غیر قانونی دستاویزات کو قبضہ میں لے لیا۔ علاوہ ازیں گجرات، حافظ آباد، نارووال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں انسانی سمگلروں اور اشتہاری کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا۔ جس میں انسانی سمگلنگ میں ملوث نجم الحسن، عارف حسین، محمد رضوان اور ظفر اقبال کو گرفتار کرلیا۔ جو سادہ لوح شہریوں کو یورپ کے سہانے خواب دکھا کرغیر قانونی راستوں کے ذریعے بجھواتے تھے۔ ایف آئی اے حکام نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کاآغاز کردیا۔
سمگلرز گرفتار