ناموس رسالت سے متعلق کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے‘ وزیر دفاع
گوجرانوالہ(نوائے وقت نیوز)وزیردفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے اسلام اور ناموس رسالت سے متعلق کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے‘ اس بات کی یقین دہانی انہوں نے سنی تحریک کے وفد کو ملاقات کے دوران کرائی۔وفدمیں شریک پیرعلامہ خالدحسن مجددی، علامہ مفتی محمدشعبان، قاری محمدبوٹاجٹ، مولانا محمد رفیق احمدرضوی، چوہدری محمدعدیل عارف مہر، چوہدری محمدشاذب چٹھہ، مولاناامانت جلالی،حافظ محمد طاہر رضا قادری،محمدشعبان، محمدمنظور قادری، محمدجاوید بٹ ، ڈاکٹر حبیب الرحمن، مولاناڈاکٹرمحمداشرف رضوی،غلام دستگیر خان، مولانا محمد یعقوب،مولانامحمداشرف رضا، محمدفائق قادری،محمدفیصل اقبال سلطانی،محمد احمد نورانی،مولانامحمدعدنان ودیگرنے کہاکہ توہین رسالتؐ کی مجرمہ آسیہ ملعونہ کو فوری پھانسی دلوانے میں حکومت اپنی ذمہ داری نبھائے۔اچھے برے طالبان اور شدت پسندگروہوں میں فرق کیے بغیرغیرریاستی عناصراورانتہاپسندوں کو قانون اورانصاف کے کٹہرے میں لاناہوگا،وفاقی وزیردفاع خرم دستگیرخان نے علماء ومشائخ کے وفدکو مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ حلف نامہ پہلی اوراصل حالت میں ہی بحال کیاجائے گا،قادیانی غیرمسلم ہیں،اسلام اورنامو س رسالتؐ کے متعلق کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،سازشی عناصرکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،پاکستان کی سا لمیت امن ومان کیساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،کسی شرپسندکو اب سراٹھانے کا موقع نہیں دیاجائے گا،علماء ومشائخ کے وفدنے وفاقی وزیردفاع خرم دستگیرخان کو مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ و طن عزیزکے دفاع کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا، کالعدم جماعتوں کیخلاف حکومت کاروائی عمل میں لائے، اہلسنت بھرپورتعاون کرینگے۔
وزیر دفاع